پھٹی محلہ کا پانی ایک سال سے بند ‘ عوام بوندبوند کو ترس گئے

پانی کی سپلائی بحال کی جائے‘ ماسٹر عطاء محمد‘ محفوظ احمد ‘ خانی زمان ‘ محمد انصر ‘ محمد اشرف

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) اپر گوجرہ پھٹی محلہ کا پانی ایک سال سے بند ‘ عوام بوندبوند کو ترس گئے ۔ اہل محلہ ماسٹر عطاء محمد‘ محفوظ احمد ‘ خانی زمان ‘ محمد انصر ‘ محمد اشرف اور دیگر نے صحافیوں کوبتایا کہ 30سے زائد گھرانوں کا پانی مکمل بند ہے ۔

(جاری ہے)

سابق ایڈمنسٹریٹر مبارک حیدر کے دور میں نصب ہونے والے پائپوں میں آج تک پانی نہیں آسکا۔ پانی ملے نہ ملے بل جمع کرانا لازمی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی سپلائی بحال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :