معروف اختر عباسی کی تحری کیلئے خدمات یاد رکھیں گے‘ سردارتبارک

وفات سے پیداہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا‘ریاست بڑی شخصیت سے محروم ہوگئی

جمعرات مئی 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ برزگ کشمیر ی رہنماء ‘ لبریشن لیگ کے سربراہ ‘کالم نگارسردار معروف اختر عباسی کی وفات سے پیداہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم نے پوری زندگی تحریک کیلئے جدوجہدکی ۔ ریاست ان کی وفات سے ایک بڑی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ گزشتہ رو ز اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام کی جدوجہد بہت جلد رنگ لائے گی۔

متعلقہ عنوان :