زیادتی کا شکار نور فاطمہ اور والدین سے سعید کشمیر ی ملاقات

واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اور سخت قانون سازی کی جائے ‘ سعید کشمیر ی

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء)تحریک ایک ہو جائوکشمیر بچائو کے چیئرمین محمد سعید کشمیر ی زیادتی کا شکار نور فاطمہ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔متاثرہ بچی نور فاطمہ اور اس کے والدین سے ملاقات کی ۔ بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت الفاظ میں مذمت کی ۔متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہا رکیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعید کشمیر ی نے کہاکہ معصوم نور فاطمہ کیساتھ درندگی کا جو واقعہ پیش آیا انتہائی افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے ۔ اس طرح واقعات تسلسل کے ساتھ رونماء ہو رہے ہیںجو کہ لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو ایسے واقعات کی روک تھام اور تدارک کیلئے موثر پالیسی بناتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں۔کم سن بچیوں کیساتھ ایسے گھنائونے عمل کرنیوالے ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے قانون سازی کی جائے ۔ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔