قرآن کی حفاظت رب کائنات نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ،قرآن کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ‘قرآن رشد و ہدایت کا سرچشمہ اور کتاب الہی ہے اسے اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے عظیم لوگ ہیں

معروف عالم دین مولانا سید عبدالعزیز شاہ کا عظیم شان عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) معروف عالم دین مولانا سید عبدالعزیز شاہ نے کہا ہے کہ قرآن کی حفاظت رب کائنات نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ،قرآن کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ‘قرآن رشد و ہدایت کا سرچشمہ اور کتاب الہی ہے اسے اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے عظیم لوگ ہیں ،امریکہ نے قندوز میں 101حفاظ قرآن کو شہید کر کے قرآن کو مٹانے اور اسلام کا دبانے کی ناکام کوشش کی ہے جو امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر میں ہر سال 75ہزار سے طلبہ و طالبات قرآن پاک حفظ کرتے ہیں جن پر سرکاری خزانے سے ایک پائی خرچ نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دار لعلوم قاسمیہ حنفیہ جلال آباد میں حفاظ قرآن کی دستار بندی کے موقع پر منعقدہ عظیم شان عظمت قرآن کانفرنس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے سید عبدالعزیز شاہ آف مانسہرہکے علاوہ مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،مولانا قاضی منظور الحسن مہتتم جامہ قاسمیہ ،طیب منظور سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ محمد عدنان اور حافظ شاویز کی دستار بندی کی گئی عظمت قرآن کانفرنس میں بڑی تعداد میں علماء کرام بچوں کے والدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کانفرنس کے اہتمام پر اسلام کی سر بلندی کشمیر ،فلسطین،مینمار،برما،عراق،شام اور افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کی اغیار کے ہاتھوں قتل و غارت گری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کی دعا کی گئی ۔