الطاف بٹ کا سرینگرمیں14 کشمیریوں کی شہادت پر دکھ وغم کااظہار

حکومت پاکستان اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری ہندوستانی جارحیت کو دنیابھرکے سامنے بے نقاب کریں

جمعرات مئی 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سابق امیدواراسمبلی و رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف کی جانب سے سری نگرمیں پروفیسر رفیع بٹ ،صدام بڈر سمیت چودہ نہتے کشمیریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و غم کااظہار ، شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی ، اس موقع پرانہوں نے کہاکہ مقبوضہ ریاست میں ہندوستانی فوج نہتے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے چودہ شہداء کی لاشیں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کامنظر ،قابل رشک اور فرض جذبات سے لبریزکررہاہے ،ْ بیس کیمپ اور پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان ان شہداء کے خاندانوں کی پاکستان کے ساتھ محبت کو دیکھے ،ْ سفارتی ،ْ اخلاقی مدد کوجاری رکھے حکومت پاکستان بیرون دنیامیں اپنے سفارتخانوں کو خصوصی ہدایات جاری کرے کہ ہندوستانی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے بھرپور سفارتکاری کرے اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری برادری اورپاکستانی کمیونٹی ہندوستانی فوج کے مظالم کے خلاف بھرپورآوازاٹھائیں ہندوستان نوشتہ دیوارپڑ ھ لے کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے مقبوضہ ریاست میں حریت کانفرنس سمیت تمام کشمیری جوہندوستانی مظالم کے سامنے نہتے سینہ سپرہیں ان کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، الطاف بٹ نے مقبوضہ کشمیرکے شہداء کے درجات کی بلندی اورآزادی کشمیرکے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔