پیپلز پارٹی کی بنیاد نظریات پر رکھی گی ‘آج بھی پیپلز پارٹی نظریات پر کار بند رہتے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہے ‘ پاکستان کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائی گی

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد نظریات پر رکھی گی تھی اور آج بھی پیپلز پارٹی اپنے نظریات پر کار بند رہتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہے ۔پاکستان کے آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائی گی۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد مغل نے مزید کہاکہ آزادکشمیر میں پارٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور آزاد خطہ کے اندر ایک مثالی دور تھا ۔پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوام کے مسائل کو حل کیا۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا اور بڑے بڑے منصوبے دئیے عوامی خدمت اور تعمیروترقی پیپلز پارٹی کا ہمیشہ طہرہ امتیاز رہا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت نے ریاستی عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،انشاء الله بہت جلد آزادکشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی اور عوامی مسائل حل ہونگے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔