سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ نے شہر کی حددو میں ٹریکٹر ٹرالیوں بغیر ڈالا لگانے مٹی ،ریت وکرش وغیرہ ڈھلائی پر زیر دفعہ 144ض ف کے تحت مکمل پابندی عائد کردی

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ محمد سرور کٹاریہ نے کہا کہ شہر کی حددو میں اکثر ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر ڈالا لگانے مٹی ،ریت وکرش وغیرہ ڈھلائی کرتی ہیں جو دوران سفر سٹرک پر گرتا ہے جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے کرش وغیرہ گرنے سے سٹرک بھی تباہ ہورہی ہے جس کا اتدارک ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے حاصل اختیارات کی رو سے زیر دفعہ 144ض ف کے تحت مکمل پابندی عائد کردی ہے لہذا آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص حددو سب ڈویژن باغ میں ٹریکٹر ،ٹرالیوں اورمنی ٹرک پر بغیر ڈالا کے ریت کرش ،مٹی پتھر وغیرہ نہیں لے جائے گا س۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف کاروائی زیر دفعہ APC188 عمل میں لائی جائے گی ۔