ْالخدمت فائونڈیشن بھمبر کی ڈونر کانفرنس یتیم بچوں کی کفالت کے لیے 39لاکھ کے عطیات کا اعلان

جمعرات مئی 17:30

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 39لاکھ روپے کایتیم بچوں کی کفالت کے لیے عطیات کا اعلان کیا گیا ،کانفرنس میں پاکستان کے معروف شاعر اور کالم نگار خالد مسعود،ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار،الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض،،الخدمت فائونڈیشن بھمبر کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان سمیت شہر کے معززین نے شرکت کی ،ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف شاعر خالد مسعود نے کہاکہ جو قومیں اپنے یتیم ،معذور اور بے سہارائوں کی خدمت کرتی ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں آج دلی طور پرخوشی ہوئی کہ آزادکشمیر کے ضلع بھمبر میں ایسے لوگ رہتے ہیں جو یتیم ،،غریب کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا اہتمام کرتے ہیں ،ایسے معاشرے ترقی کرتے ہیں جو دوسروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر نے تاریخ ساز کانفرنس کا اہتمام کیا ہے امید ہے کہ الخدمت فائونڈیشن جلد آزادکشمیر کی سب سے بڑی سماجی فائونڈیشن بن کر ملک و ملت کی خدمت کرے گی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتار نے کہاکہ میں الخدمت فائونڈیشن اور ان کی ٹیم خاص کر ڈاکٹر ریاض احمد کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح کانفرنس کا انعقاد کیا اور مجھے بھی مخاطب ہونے کا موقع فراہم کیا الخدمت فائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر زندگی کے ہر شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہے یتیم بچوں کی کفالت ان کی تعلیم و تربیت کا بیڑا الخدمت نے اٹھا یا ہے آزادکشمیر کے اہل خیر نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا میں ان کا شکر گزار ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ نیکی کے اس میں ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے ،ہماری کوشش ہے کہ الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر کے ہر ضلع میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لیے کیڈٹ کالج طرز کے ادارے قائم کرے اس وقت ہمارے 2ادارے قائم ہیں اور 4اداروں کے لیے فنڈنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح دیگر شعبہ جات میں الخدمت فائونڈیشن خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔