تاجروں کے الیکشن کیلئے 18رکنی کمیٹی کا اجلاس‘ الیکشن کو مکمل کرنے کیلئیمشاورتی اجلاس دوبارہ شروع کر دیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) تاجروں کے الیکشن کے لیے 18رکنی کمیٹی کا اجلاس۔ الیکشن کو مکمل کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس دوبارہ شروع ۔کنویئر سہیل شجاع مجائد معاون خصوصی چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں 18رکنی کمیٹی کے اجلاس میں ووٹر لسٹ پر فوری کام شروع کرنے پر غور ۔تفصیلات کے مطابق میرپور سٹی میں تاجروں کے الیکشن کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپور کی موجودگی میں تاجروں کے الیکشن کے لیے بنائی گی 18رکنی کمیٹی کے ممبران نے ایک بار پھر الیکشن کو مکمل کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ۔

میرپور شہر میں تاجروں کی ووٹر لسٹ کو فوری مکمل کیا جائے گا ۔آئین سازی کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ۔ڈڈیال اور دیگر علاقوں میں تاجروں کے ہونے والے الیکشن سے مذید مشاورت بھی لی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے فوری بعد تاجروں کے الیکشن کروانے کے لیے کام میں تیزی لانے کے لیے 18رکنی کمیٹی کے ممبرا ن نے کمر کس لی ہے ۔18رکنی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری محمود ،آصف ڈار ،راجہ خالد ،افتخار احمد کھوکھر ،شوکت چوہدری ،تنویر احمد غازی ،محمد فاروق چوہان ،حاجی محمد رمضان ،وسیم شیخ ،ذولفقار علی دت ،خالد رتیال کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چوہدری محمود کے والد اور شوکت جنجوعہ کے والد کی و فات پر فاتحہ خوانی بھی کی گی ۔