Live Updates

تحریک انصاف میں جوق در جوق دوسری جماعتوں کے کارکنان کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمان اور حقوق کی محافظ ہے

امیدوار اسمبلی وتحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر کی بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ وتحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف میں جوق در جوق دوسری جماعتوں کے کارکنان کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمان اور حقوق کی محافظ ہے ‘عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی پارٹی ہے تحریک انصاف کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں انہوں نے کہا وزیراعظم کے حلقہ میں گڈگورننس کا برا حال ہے دیگر اضلاع میں کیا حال ہوگا موجودہ حکومت دو سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکی عوام کو اعلانات بیانات جھوٹی تلسیاں دے کر کب تک مطمئن رکھا جائے گا. وزیراعظم نے اپنے ہی اعلانات بیانات کی نفی کرکے کابینہ میں اضافہ کرکے وزارت عظمی کی کرسی پکی کرنے کی ناکام کوشش کی انہوں نے کہا حکومت کی کارکردگی آچھی ہوتی حکمران جماعت کے کارکنان کی طرف سے ووٹر کو عزت دو کارکنان کو عزت دو کے نعرے اور پینافیلکس آویزاں نہ ہوتے حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے کیوں ہچکچاہٹ محسوس کر رہی ہے حکومت کو معلوم ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ناکامی ہمارا مقدر بنے گی.این ٹی ایس کے سسٹم میں انٹرویو کے دس نمبر میں ڈنڈی ماری جاتی ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے زبانی کلامی دعوے ہیں زمینی حقائق برعکس ہیں پاکستان کے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی عمران خان وزیراعظم ہونگے ترقی عوامی خوشحالی کا دور آئے گا عوام کی امیدوں کی کرن عمران خان ہیں.انشائاللہ وہ دن بھی دور نہیں جب آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن کر ابھرے گی تحریک انصاف آزادکشمیر کا بھر پور مطالبہ ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے الیکشن ایک ساتھ کروائے جائیں.آزادکشمیر بھاری مینڈیٹ والی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کرینگے قدر کی نگاہ سے عزت احترام جائز مقام دینگے حلقہ پانچ میں تحریک انصاف کے پاس ایک بہترین صلاحیتوں کی مالک نظریاتی مخلص ٹیم موجود ہے جو پارٹی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے پارٹی کانظریہ ویژن گھر گھر پہنچانے پارٹی کو مضبوط مستحکم بنانے کے لیے کام کر رہی ہے حکومتی گڈگورننس نام کی حد تک ہے عوام موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی سے تنگ آچکے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان ووٹر سپورٹر دور کی بات حکمران جماعت کے کارکنان ووٹر سپورٹر مایوس ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات