دیہاتوں میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ‘حکومت نے امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کر کے میرٹ بحال کر دیا ‘موجود ہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ‘حکومت نے این ٹی ایس ذریعہ سے غریب اور امیر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار بچوں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے

آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان کی صحافیوں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘حکومت نے امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کر کے میرٹ بحال کر دیا ہے موجود ہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کے لئے اقدامات اٹھاے ہیں حکومت نے این ٹی ایس ذریعہ سے غریب اور امیر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار بچوں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے تاکہ وہ میرٹ اور اہلیت کی بنیا دپر روزگار حاصل کرسکے مسلم لیگ ن کابنیادی منشور غریب عوام کی زندگیوں کو خوشحال بنا نا ہے ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا کے لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گئے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے منشور نے ملک کو ترقی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کیا حکومت آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کررہی ہے اس سلسلہ میں پورے آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں جس سے آزادکشمیر میں جلد خوشخالی آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج مظفرآباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو لیکر کام کررہے ہیں ہمارے دفاتر عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں عوامی شکایات کا بروقت ازلہ کیا جاتا ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے انھوں نے کہا کہ عوام کو ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے آزادکشمیر بھر میں روزانہ ہزاروں غریب افراد کو صحت کی سہولیات میسرا ٓرہی ہیں انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے فائرنگ سے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے اور مظلو م کشمیر ی عوام کی مکمل آزادی تک ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر یوں کی مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے اور کرفیو کے دوران ہزروںبے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں نوجوانوں کو پلٹ گنوں زخمی کیاگیا اور کشمیر ی قیادت کو نظربند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے نام نہاد بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے پاکستان اور بھارت د و اٹیمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے بھارت ریاستی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی بھارت سے مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ جد وجہد جاری رکھیں گے ۔