پاکستان ‘آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ جموں وکشمیر کی آزادی اور ان کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے متفقہ طور پر جدوجہد کر رہے ہیں‘ پاکستان اور آزادکشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزم ہیں

مسلم لیگ(ن) حلقہ نمبر پانچ کے راہنما قاری امتیاز احمدمغل کی بات چیت

جمعرات مئی 17:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) حلقہ نمبر پانچ کے راہنما قاری امتیاز احمدمغل نے کہا ہے ک پاکستان ‘آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ جموں وکشمیر کی آزادی اور ان کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے متفقہ طور پر جدوجہد کر رہے ہیںپاکستان اور آزادکشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان کو جدا نہیں کر سکتی آزادکشمیر میں ہم لوگ آزاد فضاؤں میں رہ رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر ہمارے بہن بھائی گزشتہ 70سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، ہر روز کشمیریوں کو بیدردی کے ساتھ قتل کیا جا رہا ہے۔

ان پر ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے۔ خواتین کی عصمت دری، بے حرمتی اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہندو انتہاء پسند وں نے اپنے تشدد کے نشے اور جنون میں آٹھ سالہ آصفہ بانو کو بھی نہیں بخشا اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج و خفیہ ایجنسیاں در پردہ جنگ کے ذریعے پاکستان اور آزادکشمیر کے علاقوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام کو اس خطے کو آزاد کرانے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے پر اپنے غصہ اور انتقام کے طور پر سب کچھ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ وہ ہمارے اندر خلفشار پیدا کر کے ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچاء جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو رہے ہیں اسی طرح آزادکشمیر اور پاکستان میں اندرونی خلفشار اور در پردہ جنگ کے تمام بھارتی منصوبے ناکام ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بد ترین مظالم کے بعد بھارتی قابض افواج کا مقبوضہ کشمیر میں مزید تعینات رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بھارت پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ پاکستان،، آزادکشمیر اور تارکین وطن کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے لئے متحد و متفق ہیں۔ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ آزاد کشمیر کے دفاع کی خاطر بالخصوص لائن آف کنٹرول پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے شہری ہمارے قومی ہیروز ہیں جو آئے دن اپنی جانوں کو ملک اور قوم کی سلامتی اور دفاع کے لئے قربان کر رہے ہیں۔