Live Updates

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف قوم کے مسیحا‘کوئی طاقت انہیں عوام سے دور نہیں رکھ سکتی ‘سابق وزیراعظم نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ‘عوام سے نواز شریف کو دور کرنے والی تمام سازشیں دم ٹوڑ جائیں گی

نائب صدرمسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ سلمان خان کی بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) نائب صدرمسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ سلمان خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کے مسیحاکوئی طاقت انہیں عوام سے دور نہیں رکھ سکتی سابق وزیراعظم نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں عوام سے نواز شریف کو دور کرنے والی تمام سازشیں دم ٹوڑ جائیں گی‘ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں نوازلیگ ایک بار پھر عوامی طاقت سے کامیاب ہو گئی قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے یہی وجہ ہے تعمیر و ترقی کی وجہ سے عوام کی نواز شریف سے محبت لازوال ہے وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف کی سر پرستی میں مسلم لیگ ن میدان مارئے گی ۔

انھوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جس سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں جو لوگ ملک کی تعمیر وترقی کو برداشت نہیں کر سکتے وہ کبھی ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے انشاء اللہ آئندہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان سے کلین سویپ کریگی انھوںے کہا کہ تحریک انصاف کے ڈانس کلچر کو پاکستانی عوام نے مسترد کر دیا ہے عمران خان ابھی سیاست سے نابلد ہیں سیاست کرنا ان کے بس میں نہیں ہے عدالتوں کا سہارا لیکر وہ زیادہ دیر تک اپنی سیاست کو نہیںچمکا سکتے قائد میاں محمد نواز شریف پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں ان کی محبت کو عوام سے نکالنا کسی کے بس میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انشاء اللہ آئندہ 2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات