شام میں معصوم شہریوں کا بے دردی سے قتل عام کیا جارہا ہے‘ شامی افواج کے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی امت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ شام کا مسئلہ امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے

برطانیہ کے سیاسی و سماجی رہنما چوہدری بشارت حسین کی بات چیت

جمعرات مئی 17:30

سٹوک آن ٹرینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) برطانیہ کے سیاسی و سماجی رہنما چوہدری بشارت حسین آف سٹوک آن ٹرینٹ نے کہا کہ شام میں معصوم شہریوں کا بے دردی سے قتل عام کیا جارہا ہے۔ شامی افواج کے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی امت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شام کا مسئلہ امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے اور مسلم ممالک کو مل کر اسے حل کرنے کے لیے آگے بڑھناچاہیے۔

شام کے بے گناہ شہریوں پر ہونے والے بدترین ظلم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان شام میں ہونے والے ظلم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے اور شامی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ معصوم شہریوں پر ظلم و ستم بند کرے اور اندرونی مسائل کو پر امن طریقے سے حل کریم ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اقوام متحدہ کی چہرے سے نقاب اتار دیا ،،بھارت،، امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیںمسلم ممالک میں معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے تحریک لبیک آزاد کشمیر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شام ،، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرقتل وغارت کا سلسلہ بند کیا جائے عالمی برداری اور اقوام متحدہ شام ،، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے ، ،یہود وہنودکرپٹ بددیانت بے ضمیر اور انسانیت کے روپ میں دنیا کا سب سے بڑے حیوان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں پاکستان کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیںپھوڑ دیں گے امریکہ،، اسرائیل اور بھارت دنیا کا بڑے دہشت گرد اور انسانی حقوق کا قاتل ہے مسلمانوں کے لیے اس کا معیار اور یہودیوں غیر مسلموں کے لیے اس کا معیار الگ ہے اپنی منافقانہ چالوں کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہے گا مقبوضہ بیت المقدس یہودیوں سے ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔