پیپلز پارٹی 15 مئی کو آٹھمقام میں تاریخی احتجاج کرنے جا رہی ہے‘ حکومت کی عوام دشمن کاروائیوں اوع سپیکر شاہ غلام قادر کے مبینہ مظالم جھوٹ فراڈ منافقت کو بے نقاب کیا جائے گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ محمد صدیق کی بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ15 مئی کو پیپلز پارٹی کا ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں تاریخی احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ حکومت کی عوام دشمن کاروائیوں اوع سپیکر شاہ غلام قادر کے مبینہ مظالم جھوٹ فراڈ منافقت کو بے نقاب کیا جائے گا۔ رشوت کرپشن بداعنوانیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی مزید برادشت نہیں کرے گی پیپلز پارٹی کا پاور شو گھس بیٹھیے کو نیلم سے بھگانے کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

ہم سے سیاسی رواداری کا مظاہرہ کیا لیکن حکومت نے ہماری سیاسی مفاہمت کو کمزوری سمجھا ہے۔ ہم نے بار بار نشان دہی کی ہے لیکن بجائے نظام کو ٹھیک کرنے کے اصلاح کے بجائے شاہ غلام قادر نے جھوٹ مناقفت سے تخریب پیدا کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے کارکنان کو سپیکر مسلسل انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ جوپیپلز پارٹی کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔

غلام قادر سپیکر کے منصب کے بجائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آٓفیسر اور چند ضلعی آفیسران کے اختیارات استعمال کر کے سپیکر کے عہدے کے منصب کی توہین کر رہا ہے اور برائے راست خود سیاسی مخالفین کو تنگ کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ 15 مئی تک اصلاح نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی کے کارکنان ظالموں کی کمین گائوں کا رخ کریں گے۔پیپلزپارٹی کا احتجاج نیلم کی تاریخ رقم کرے گا۔ تائوبٹ سے چلہانہ تک خواتین بچے بوڑھے بزرگ احتجاج کا حصہ بنیں اور غلام قادر کے خلاف ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں انھوں نے کہا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے تبدیلی نوشتہ دیوار بن چکی ہے عقل والے کے لئے اشارہ ہی کافی ہے۔