اساتذہ کا معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، محمد بلیغ الرحمن

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اساتذہ کا معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان ٹیچرز یونائیٹڈ فرنٹ کے عہدیداروں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے عہدیداروں کا خیرمقدم کیا اور تعلیم سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اساتذہ کو عزت دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس لئے اساتذہ کی عزت و احترام لازم ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب پر نظرثانی کی گئی ہے اور چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے نصاب پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت کی تعمیر کے حوالہ سے چیزیں نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :