گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سینٹر تاج حید ر سمیت پی پی اور پی ٹی آئی کے سینٹرز کی جانب سے دائر کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے مخدوم علی خان ایڈوکیٹ اور شہباز لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے فریقین کے وکیل مخدوم علی خان کو آئیندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔