ساہیوال، ڈکیتی وچور ی کی مختلف وارداتیں، شہری نقدی ، طلائی زیورات و دیگرسامان سے محروم

جمعرات مئی 17:40

ساہیوال۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ساہیوال کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی وچور ی کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات اور بکریاں وغیرہ لے اڑے،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات 92/-Rمیں ہوئی یہاں محمد اکرم اپنی ڈھاری پر سویا ہوا تھا کہ 4 نامعلوم ملزمان رات کے وقت گھس آئے اور گن پوائنٹ پر محمد اکرم سے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے، چوری کی وارداتوںمیں نواحی علاقے 90/9-L میں بلال وغیرہ 5ملزمان نے ابرار حسین کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات اور 90/6-Rمیں اشفاق وغیرہ 4ملزمان نے مظہر اقبال کے گھر کی دیوار کو نقب لگاکر گھرسے نقدی اور دو بکریاں چراکرلے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :