پاکستان کے تمام وزراء اعظم کو برطرف کیا گیا یا عدالتوں کے ذریعے نکالا گیا‘ اس حوالے سے ہماری تاریخ اچھی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات 10 مئی 2018 17:40

اسلام آباد۔ 10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے تمام وزراء اعظم کو برطرف کیا گیا یا عدالتوں کے ذریعے نکالا گیا‘ اس حوالے سے ہماری تاریخ اچھی نہیں ہے‘ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا پانے والے دو سینئر پولیس افسران کی رہائی کے بعد ان کی تعیناتی بھی کردی گئی۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ دختر مشرق اور دو بار وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کی شہادت پر کرائم سین دھو دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا گیا، بے نظیر کے قتل کے نامزد ملزموں کو رہا کردیا گیا۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے تمام وزراء اعظم برطرف ہوئے یا عدالتوں سے نکالا گیا یا پھانسی دی گئی۔

یہ تاریخ اچھی نہیں ہے۔ 17 سال قید کی سزا پانے والے دو ایس ایس پیز کو رہائی پر پوسٹنگ کیسے ملی۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ بجٹ میں ایک انڈسٹری کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ سی پیک اہم منصوبہ اور گیم چینجر منصوبہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر ہیں۔ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات کم ہیں۔ سی پیک پر نظرثانی کی جائے اور مقامی کمپنیوں کو بھی مساوی مواقع دیئے جائیں۔