سندھ پولیس کی تاریخ شہدائے پولیس کے نمایاں کارناموں سے بھری پڑی ہے،سہیل انور سیال
قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے بھی تمام تر روابط کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے،وزیر داخلہ سندھ کا اجلا س سے خطاب
جمعرات 10 مئی 2018 17:50
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران اور جوانوں کی قیام امن کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثاء کے لئے دی جانیوالی امدادی رقم جوکہ سال 2008ئمیں پانچ لاکھ تھی اسے 2018ئ میں یعنی دس سالوں کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے بڑھاکر ایک کروڑ کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز ایس پیز کراچی کے علاوہ ایس ایس پیز وایس پیز انویسٹی گیشن کراچی نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو رمضان المبارک 2018ئ کے حوالے سے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کی سطح پر تمام تر سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے بھی ٹریفک کے مجموعی اقدامات بریفنگ دی۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال وحالات پر مکمل پولیس کنٹرول کے ضمن میں سیکیورٹی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جینس نیٹ ورک کو ناصرف مزید تقویت دی جائے بلکہ ہر قسم کی معلومات اور اطلاعات کو بروقت فالو کرنیکے عمل کو بھی غیرمعمولی بنایا جائے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے بھی تمام تر روابط کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زونز ڈسٹرکٹ اور تھانوں کی سطح پر دستیاب تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا از سر نو جائزہ لیکر اپ ڈیٹ کیا جائے اور متعلقہ تمام ایس ایس پیز مذکورہ مقامات کے منتظمین وعہدیداران سے شیڈول اجلاس ترتیب دیکر انکی مشاورت اور باقاعدہ تعاون سے دوران رمضان المبارک سیکیورٹی کے جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے حوالے سے تیار کیئے جانیوالے سیکیورٹی/ٹریفک پلان پر عمل درآمد انتہائی سخت بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام ایس ایچ اوز ودیگر متعلقہ افسران کو باقاعدہ مکتوب کے تحت پابند بھی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مانیٹرنگ کے عمل کو دوران رمضان اور باالخصوص آخری عشرے سے ایک ہفتہ قبل ہر سطح پر مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں مانیٹرنگ پر تعینات افسران اور جوانوں کو بھی باقاعدہ بریفنگ دی جائے کہ مساجد امام، بارگاہوں نماز وتراویح کے دیگر مقامات سمیت مرکزی شاپنگ سینٹرز مارکیٹوں وغیرہ کی کیمروں سے مانیٹرنگ کے دوران ممکنہ مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانہ جات کو دیں تاکہ انسدادی اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک سے قبل تمام مرکزی شاہراہوں مصروف سڑکوں کا ٹریفک سروے کیا جائے جسکے تحت مصروف اوقات میں ٹریفک دباؤ میں آنیوالی تمام سڑکوں یا ترقیاتی کاموں سے متاثرہ سڑکوں کو سامنے رکھتے ہوئے فول پروف ٹریفک پلان ترتیب دیکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ باالخصوص دوران رمضان افطاری سے قبل ٹریفک کی روانی کو ہر لحاظ سے ممکن بنایا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلوں کے اوقات پر عمل درآمد کو ناصرف مزید سخت کیا جائے بلکہ اس ضمن میں تمام سیکشن افسران ٹریفک کو بھی باقاعدہ پابند بنایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.