جامعہ بلوچستان کے کانوکیشن کمیٹی کا اجلاس

کانووکیشن سال 2018 کے انتظامات تیاری طریقہ کار اور مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جامعہ بلوچستان کے کانوکیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں ڈین اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر اکرم دوست، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیئند خان جمالدینی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین ، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی ، ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز ولی الرحمن، ڈاکٹر صوبیہ رمضان ، ڈی پی آر امیر حمزہ، پی ایس وی سی محمد یحییٰ چیف سیکیورٹی انچارج محمد نعیم اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانووکیشن سال 2018 کے انتظامات تیاری طریقہ کار اور مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا مختلف فیصلے کیئے گئے ۔ جس کے تحت کانوکیشن 15 مئی 2018 کو منعقد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فل ڈریس ریہرسل 13 مئی کو منعقد کی جائیگی جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ڈگری سمیت مختلف شعبہ جات کے ماسٹر ڈگری تقسیم کیئے جائینگے جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان محمد خان اچکزئی ہونگے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ تقریب تقسیم اسناد جہاں طلبا وطالبات کیلئے بڑی اہمیت کا عامل ہوتا ہیں جسے ان کی محنت کا پل اسل ڈگری کی صورت میں ملتی ہے وہاں ان کے والدین کیلئے بھی بڑی خوشی کا مقام ہوتا ہیں کہ انکے بچے عملی زندگی میں قدم رکھ رئے ہے۔ اور ایسے والدین بڑی ا حترام اور سلام کے قابل ہوتے ہیں۔جو اپنے بچوں کو یونیورسٹی سطح کی تعلیم فراہم کرتے ہیں اور یونیورسٹی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر برس بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیمی ڈگری ایواز کرتی ہے اور معاشرے کو ہنر مند انسانی وسائل فراہم کرتی ہیں۔