کے الیکٹرک کی جانب سے لیاری کھڈا مارکیٹ میں بجلی چوری کے خلاف مہم

جمعرات مئی 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) حال ہی میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے سلسلہ میں کے الیکٹرک نے لیاری کھڈا مارکیٹ میں کنڈا ہٹاؤ مہم انجام دی۔اس مہم کے دوران 150 سے زائد کنڈے ہٹار کر 40 گلوگرام وزنی تار قبضہ میں لے لیاگیا۔یہ مہم کے الیکٹرک کے عملہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی کے دیگر عملہ کی مدد سے انجام دی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف مہم اور دیگر اقدامات نے پاور یوٹیلیٹی کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ ٹرنسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (T&D) پر ہونے والے اپنے نقصانات کو 2009ء سے اب 14% تک کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پاور یوٹیلیٹی بجلی کی چوری کے خاتمہ کے پر عزم ہے اور اسے بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی سپورٹ درکار ہے تاکہ بجلی چوری کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ بجلی چوری کی رپورٹ 118 یا 021-99000 پر کال کرکے یا فیس بک اور ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کے پیجز کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔