نیدرلینڈز کی کنگز ڈے کی تقریبات میں اینگرو فوڈز کی شرکت

جمعرات مئی 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان خوشگوار سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں جس کی ایک مثال ڈیری کے شعبہ میں دنیا کے چھٹے بڑے ادارے رائل فریزلینڈ کیمپینا کی اینگروفوڈز لمٹیڈ میں سرمایہ کاری ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر عزت مآب محترمہ آردی استیوس بریکن نے کنگز ڈے کے سلسلہ میں سیرینہ ہوٹل اسلام آباد میں جشن کا اہتمام کیا جس میں اینگرو فوڈز لمٹیڈ نے بھی شرکت کی۔

ولندیزی کمپنیوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے اور نیدرلینڈزنے ایک ملک کے طور پر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اینگرو فوڈز لمٹیڈ ملک کی دوسری بڑی ڈیری کمپنی ہے اوراس میں رائل فریز لینڈ کیمپینا کے حصص کا تناسب 51 فیصدہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ اینگروفوڈز لمٹیڈ نے رائل فریز لینڈ کیمپینا کی پاکستان میں منعقد ہ ثقافتی تقریبات میں حصہ لیا۔

اس موقع پر اینگروفوڈز لمٹیڈ کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹر افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید نے کہا،’’عالمی سطح پر ڈیری کے سب سے بڑے ولندیزی ادارے، رائل فریزلینڈ کیمپینا کے ایک ذیلی ادارے کے طور پر ہمیں ہالینڈ کے ورثہ کو فروغ دینے پر فخر ہے۔ گزشتہ برسوں میں، اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے مارکیٹ شیئر ، آپریشنز اورمضبوطی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی کے ساتھ ڈیری انڈسٹری میں معلومات اور مہارت بھی حاصل ہوئی ہے اور ہم رائل فریز لینڈ کیمپینا کی عالمی خاندان کا حصہ بن گئے ہیں۔

اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم عالمی ڈیری انڈسٹر ی میں پاکستان کی اور قومی ڈیری انڈسٹر ی میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ رائل فریزلینڈ کیمپینا کی آگاہی کے ساتھ اینگرو فوڈز لمٹیڈ پاکستان میں ڈیری انڈسٹری کی قیادت کرتا رہے گا اور اسے جدید ٹیکنالوجی،، زیادہ پیداوریت اور بہتر پروڈکٹ کوالٹی کی جانب لے جائے گا۔‘‘