پانی کے بحران اور واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی ختم ہونے پر نوکوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

جمعرات مئی 17:50

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) محکمہ آبپاشی نوکوٹ سب ڈویژن کی شاخوں میں پانی کے بحران اور واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی ختم ہونے پر نوکوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال پی ایس پی کا پانی کی قلت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میرپورخاص کے دھرنے میں شرکت کے لئے آبادگاروں کا 50گاڈیوں کا قافلہ روانہ تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ سے جاری پانی کا بحران دن بدن آبادگاروں اور شہری آبادیوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتا جارہا ہے لاکھوں ایکڑز زرعی اراضی پانی کی قلت سے تباہ ہونے کے بعد نوکوٹ فضل بھنبھرو نفیس نگر ٹالہی کلوئی سات میل موری سنی موری نئی موری کے لاکھوں آبادیاں بری طرح متاثر ہورہی ہے اور شہروں میں واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی بھی ختم ہوچکاہے جمعرات کے روز پانی کی قلت کے خلاف نوکوٹ کلوئی نفیس نگر ٹالہی میں تاجروں نے احتجاجاً اپناکاروبا ر بند رکھا جبکہ نوکوٹ کے مرکزی بازار شاہی بازار سنتوروبازار ڈھوروبازار اسٹیشن بازار سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ نوکوٹ پریس کلب کے سامنے پی ایس پی نوکوٹ کے صدر یعقوب قائم خانی رہنما داؤد ابراہیم اور عبدالطیف احمدانی کی قیادت میں کارکنوں نے پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرا کیا جبکہ نوکوٹ کے گردونواح کے علاقوں کے آباگاروں کا 50گاڈیوں کا قافلہ میرپورخاص میں جاری دھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :