کے بی اے ویسٹ2روزہ سمر باکسنگ ٹورنامنٹ2018

جمعرات 10 مئی 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) کراچی باکسنگ ایسو سی ایشن ویسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ سمر باکسنگ ٹورنامنٹ کا افتتاح بروز آج جمعہ11 مئی کو سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر کریں گے‘ ٹورنامنٹ میں کراچی کے تمام اضلاع کے باکسرز سمیت کوئٹہ اور کراچی کی سینئر خواتین اور مرد باکسنگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ دو روزہ ٹورنامنٹ جمعہ و ہفتہ11سی12مئی تک ماڑی پور نیشنل باکسنگ کلب ماری پور ولیج ہاکس بے روڈ میں کھیلا جائے گا‘ ٹورنامنٹ کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ ویسٹ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر خان محمد بلوچ کو مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :