ٹھٹھہ ،ْ تاریخی قبرستان میں خزانے کی تلاش ،ْ نامعلوم افراد نے قبریں کھود ڈالیں

نامعلوم افراد نے خزانے کی لالچ میں کئی قبروں کی تین سے چار فٹ کھدائی کر ڈالی

جمعرات مئی 18:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے تاریخی قبرستان کو مبینہ طور پر خزانے کی تلاش میں نامعلوم افراد نے کھود ڈالا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ سے 60 کلومیٹر دور جھرک کا تاریخی قبرستان میراں پیر ایک پہاڑی پر واقع ہے ،ْجہاں درگاہ میراں پیر کا مزار اور صدیوں پرانی قبریں موجود ہیں تاہم نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر خزانے کی لالچ میں کئی قبروں کی تین سے چار فٹ کھدائی کر ڈالی۔درگاہ کے متولی کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح درگاہ پر پہنچے تو قبروں کو کھدا ہوا پایا۔واقعہ کی اطلاع متعلقہ پولیس کودے دی گئی ہے۔