عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے مخصوص کاغذ منگوا لیا

21 کروڑ بیلٹ پیپر کی مکمل تیاری پر 2 ارب سے زائد کے اخراجات ہوں گے ،ْذرائع

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے مخصوص کاغذ منگوا لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مخصوص کاغذ کی درآمد پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات آئے ہیں ،ْ عام انتخابات میں سیکیورٹی فیچرز والے واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واٹر مارک بیلٹ پیپپرز کی چھپائی کے لیے مخصوص کاغذ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوایا گیا ہے،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر کا مخصوص کاغذ فرانس اور برطانیہ سے درآمد کیا گیا۔21 کروڑ بیلٹ پیپر کی مکمل تیاری پر 2 ارب سے زائد کے اخراجات ہوں گے،واٹر مارک بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کے لیے سبز، صوبائی اسمبلی کیلئے سفید ہو گا۔