ہنگو، پرائمری سکول شاہو وام کے طلباء کھلے آسما ن تلے حصول تعلیم پرمجبور

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) دور جدید میںجہاںایک طرف حکومت وقت تعلیمی میدان میں ایمر جنسی، موثراور غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی دعویدار ہے تو دوسری جانب گورنمنٹ پرائمری سکول شاہو وام کی حالت حکومتی دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول شاہو وام میں سہولیات کی فقدان کے ساتھ ساتھ سکول میں پڑھنے والے طلباء کے لئے کمرے نہ ہونے کے باعث ننے معصوم بچے شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہے جبکہ محکمہ تعلیم ہنگو کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث تا حال طلباء کے لئے کمروں کے تعمیر کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔

تا ہم ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے شاہو وام گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کرتے ہوئے طلباء کو شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے حصول تعلیم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن مردانہ ہنگو کے ڈسٹرکٹ آفیسر سے فوری طور پر جواب طلب کر دیا جبکہ مذکورہ طلباء کے لئے جنگی بنیادوں پر کمروں کی تعمیر کرنے کے ہدایات بھی جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

سکول دورہ کے موقع پر اے سی یوسف کریم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم موجودہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اور معیاری تعلیم کے حصول کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروے کار لائیگی۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو سہولیات کی فراہمی محکمہ ایجوکیشن ہنگو کی فرائض میں شامل ہے تا ہم معیاری تعلیم کے حصول میں خلل ڈالنے والوں اور طلباء کو سہولیات کی عدم فراہمی پر متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :