ہنگو،فٹ بال میچ میں بنوں کلب نے فیصل آباد الیون کو شکست دیدی

جمعرات مئی 18:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں بنوں کلب نے فیصل آباد الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیلنٹی سٹروک کے ذریعے چار دو سے شکست دیدی۔اس اہم میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سیدشوکت بخاری اور ایس ایچ او ٹل جمشیدخان تھے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ناظم شہزاد خان اور ہارون بنگش بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلع ہنگو مختلف علاقوں سمیت اورکزئی،کرم اور وزیرستان ایجنسی سے لوگ میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی شوکت بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان سے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کا ٹل آنا نہایت خوش آئند بات ہے۔امن کی وجہ سے ٹل ایک بار پھر پورے پاکستان کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے ناظم شہزاد خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہزاد خان اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے ایسی صحت مندانہ ایونٹس کا انعقاد امن بھائی چارے کو فروغ دے رہاہے۔

متعلقہ عنوان :