ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی مردان

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع مردان میں مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ٹی ایم اے ، سی اینڈ ڈبلیو ، پیسکو اور سوئی گیس حکام کو تنبیہ کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل روکاروٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ عوامی مفاد کے منصوبے بروقت مکمل ہوں ۔

وہ اپنے دفتر میں ضلع مردان میں جاری شہر کی خوبصورتی سمیت فلائی اوورز اور دوسرے منصوبوں پر عمل درآمد کے جائزے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ڈسٹرکٹ افیسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیرالدین بابر اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے بعض ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو تنبیہ کی کہ اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :