پیسکومیں ڈائریکٹرزکے تبادلوں وتعیناتی کااعلامیہ جاری

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے اورصارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کی غرض سے پسکو میں ڈائریکٹرز (بی پی ایس 19) کے تبادلوں اورتعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہی․ تفصیلات کے مطابق محمداسلم پراچہ کو ڈائریکٹر پی ایم یو پسکوہیڈکوارٹر ، میاں زاہدقیوم کو ڈائریکٹرسیفٹی پسکوہیڈکوارٹراورمحمدنثارکو ایس ای جی ایس او سرکل پشاور تعینات کیا گیا ہے ․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمانداری , محنت اورلگن سے کام کریںکیونکہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ․

متعلقہ عنوان :