Live Updates

عوام سے صرف ووٹ نہیں، مکمل سپورٹ چاہیے ، عاطف خان

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ کسی بھی فلاحی ریاست کی یہ بنیادی ذمہ دار ی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ان کو صحت ،تعلیم، روزگار اور دوسرے ضروری سہولیات فراہم کریں ، یہی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے اور یہی ہماری پانچ سالہ کامیاب طرز حکمرانی کا راز بھی ہے ۔

وہ ثمر قند پار ہوتی مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے، جس سے ممبر قومی اسمبلی مجاہد خان اور ضلعی کونسل کے اراکین شیر بہادر اور شاہد باچا نے بھی خطاب کیا۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ ماضی کی سیاستدانوں نے عوام کیلئے بہت کم جبکہ اپنی جیبوں کیلئے بہت کام کیا ہے ۔ اور ان کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ابھی تک صرف 3ہزار ڈاکٹرز تھے اورموجودہ سوبائی حکومت نے صرف پانچ سالوں میں مزید 6ہزار بھرتی کرکے ان کی تعداد 9ہزار تک پہنچائی۔

(جاری ہے)

جبکہ سابقہ دور حکومت کے پانچ سالوں میں صرف 7ہزار اساتذہ بھرتی ہوئے تھے، مگر ہم نے 40ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا اور مزید 17ہزار اساتذہ اور بھی بھرتی ہورہے ہیں ، یہی وہ فرق ہے ہماری حکومت اور سابقہ حکومتوں میں ۔ ہم نے عوام کی بنیاد ی سہولیات صحت اور تعلیم پر خرچ کیا جن کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیاب عوام دوست پالیسیوں ، عظیم لیڈر شپ اور پارٹی منشور کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام سے صرف ووٹ نہیں، مکمل سپورٹ چاہیے ،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات