قومی وطن پارٹی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی،شاہین سلطان

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کی رہنماء اور ضلعی ممبر شاہین سلطان نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی کی سیاست کا محور عوام ہے اور ان کے حقوق و تحفظ اور خوشحالی کیلئے پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ عوام مہم تیز کردے اور اپنی تمام تر توانانیاں بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی پروگرام گھر گھر پہنچائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے اپنی روایت کے مطابق پختونوں کی خوشحالی اور صوبہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے اس نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور پختونوں کی بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے اور عملی اقدامات کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوکر پسماندگی اور غربت کے خاتمہ کیلئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دیں او ر اس کی ترقی و خوشحالی پر مبنی منشور اور پروگرام کو گھر گھر پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :