رستم مردان روڈ پر تیز رفتار رکشے اور سوزکی کے درمیان تصادم،دوافرادجاں بحق

جمعرات مئی 18:00

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) رستم مردان روڈ پر تیز رفتار رکشے اور سوزکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ2 خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی،، مرنے والوں میں باپ بیٹا شامل ہے ریسکیواہلکاروں نے شدید زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا واقعات کے مطابق مردان رستم روڈ پر سرخ ڈھیری کے قریب تیز رفتار رکشہ اور سوزکی کے اپس میں ٹکرانے سے سوزکی میں سوارباپ بیٹا مشرف ولد ایوب اور ایوب سکنہ بونیر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید زخمیوں مسماة(ک)عمر 20 سال مسماة (ش) عمر 28سال ،سجاد سکنہ بونیر شہباز سکنہ گوجرانوالہ اور حلال سکنہ رستم کوریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبعی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال مردان منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :