مشال خان کی پہلی برسی کے موقع پر جلسہ منعقد ہوگا

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) 13 مئی کو مشال خان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقے زیدہ سٹی میں ان کے قبر پر ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا ، جلسے میں پورے ملک سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے ، مشال فورم صوابی کے صدر لیاقت یوسفزئی نے تمام پختون قوم پرست ،ترقی پسند ،روشن خیال سیاسی کارکنوں ،سماجی و ادبی تنظیموں ،طلباء ،اور نوجوانوں سے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ جلسہ دن 2 بجے شروع ہوگا ،جس کیلئے انتظامات کو آخری شکل دے کر مختلف کمیٹیوں تشکیل دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :