پنیالہ میں ملزم کی فائرنگ سے زخمی شخص چل بسا

جمعرات مئی 18:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پنیالہ میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے کلاشنکوف کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پچاس سالہ شخص عصمت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ پنیالہ میں معمولی تلخ کلامی پر مشعل ملزم ملک طارق ولد محمد ایوب سکنہ پنیالہ نے اپنے مخالف پچاس سالہ عصمت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ پنیالہ کو کلاشنکوف کی فائرنگ سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر وہ دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑگیا ۔۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ۔تاہم بعدازاں مقدمہ میں قتل کی دفعہ کا شامل کرلیا گیاہے۔