سندھ حکومت کا 11کھرب،44ارب سے زائد کابجٹ پیش

سندھ حکومت کا3مہینےکا ٹیکس فری بجٹ ہے، نئے ترقیاتی منصوبےاگلی حکومت پرچھوڑ دیے،ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ343.90ارب روپے،غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پورے سال کیلئے بنایا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بجٹ تقریر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 مئی 2018 18:08

سندھ حکومت کا 11کھرب،44ارب سے زائد کابجٹ پیش
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی 2018ء) : سندھ حکومت نے3ماہ کیلئے 11کھرب،44 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا، جس میں ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 343.90 ارب روپے، اور غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پورے سال کیلئے بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سندھ حکومت نے 11کھرب،44 ارب 44 کروڑ48 لاکھ رکھا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے 3 مہینے کا بجٹ ٹیکس فری دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 گزشتہ دس سالوں سے بہتر رہا۔ 2018ء میں دہشت گردی کاایک واقعہ رونما نہیں ہوا۔ سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ہم نے وسیع ترقی کے ایجنڈے کوکامیابی سےمکمل کیا ہے۔ ہم نئے چیلنجزاورمقابلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کی زندگی خوشحالی کی جانب آچکی، ایک بارپھرروشنیوں کا شہربن چکا ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 343.90 ارب روپے ہے۔غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پورے سال کیلئے بنایا ہے۔ غیرترقیاتی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور دیگرمراعات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10مہینوں میں اب تک 423ارب روپے ملے ہیں۔2ماہ میں 175ارب آنا باقی ہیں۔فوج کی زیرنگرانی پولیس کی تربیت کیلئے 159بلین مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کیلئے 5.343ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

شہداء اور زخمی اہلکاروں کے لواحقین کیلئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے ترقیاتی منصوبے اگلی حکومت پرچھوڑ دیے ہیں،موجودہ حکومت 714 اسکیموں کا ریکارڈ بنائے گی۔2008ء اور 2009ء کے بعد سندھ میں 14نئی یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ محکمہ رواں مالی سال18-2017ء میں714 منصوبوں کومکمل کر ےگا۔ پچھلےمالی سال17۔2016ء میں اے ڈی پی کے 536 منصوبے مکمل کئے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت میں85ارب30کروڑروپےغیرترقیاتی اور ترقیاتی کاموں کیلئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت بجٹ اخراجات پورےکرنے کیلئے بینکوں سے60ارب روپے کے قرضے لے گی۔ وفاق کی معاونت سےچلنےوالےمنصوبوں کیلئے 46ارب89کروڑروپے حاصل ہوں گے۔ اسی طرح سندھ کے جاری اخراجات کا تخمینہ773 ارب23 کروڑروپے لگایا گیا ہے۔