آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت آزاد خطہ کی مثالی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے، میاں یاسر رشید ، محمد اسماعیل گجر

جمعرات مئی 18:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ممبران قانون سازا سمبلی میاں یاسر رشید اور چوہدری محمد اسماعیل گجر نے کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی خصوصی ہدایات پر جہاں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل ، آزاد خطہ کی مثالی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے وہاں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی آباد کاری کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو زبردست الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرناچاہتا ہے اقوام عالم بھارتی مذموم عزائم کو فوری نوٹس لیں۔ گزشتہ 70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں ہو رہی ہیں ۔ عالمی برادری کو اب مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنا چاہیں ۔