کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، وزیر بحالیات ناصر حسین ڈار

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں ۔ عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ کشمیری مہاجرین کے وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت مسلسل بڑھتا چلا جارہا ہے ۔ ناصر حسین ڈار نے مزید کہا ہے کہ نریندر مودی مجرمانہ ذہنیت کا حامل تسلیم شدہ بین الاقوامی دہشت گرد ہے ۔ عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں پر بھارتی اندوہناک مظالم کے خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مودی سرکار پر دبائو ڈالنا چاہیے تاکہ عالمی امن کو ایٹمی جنگ کے خطرات سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بھرپور کاوشوں کو سراہا ہے ۔