گریٹر واٹر سپلائی سکیم میرپور ، تفتیشی ٹیم نی35 آفیسران/ اہلکاران کے بیانات قلمبند کرلئے

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ترجمان آزاد جموں وکشمیر احتساب بیوروکی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق PMU گریٹر واٹر سپلائی سکیم میرپور کے سلسلہ میں گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس پر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے تیزی سے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔تفتیش ہذا میں 35 آفیسران/ اہلکاران کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

مزید تقریباً20 متعلقہ آفیسران /اہلکاران کے بیانات 15 مئی تک مکمل کر دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفتیش متذکرہ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر PMU میرپور سے تمام ضروری ریکارڈ ضبط کر دیا گیاگیا ہے۔یاد رہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس کے مطابق اس منصوبہ میں 1226 ملین روپے کی کرپشن ہونا پائی گئی ہے۔ اس نسبت احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم تمام پہلوئوںکا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس میگا کیس میں ملوث تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔تفتیش ہذا پر کارروائی کا عمل تیزی سے جا رہی ہے اور بہت جلد اس تفتیش کو مکمل کرتے ہوئے ریفرنس مجاز عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :