چاہتا ہوں کرپشن ،دہشتگردی کیخلاف ہم خیال جماعتیں مشترکہ جدوجہد کریں‘ڈاکٹر طاہرالقادری
اشرافیہ کی سلطنت کا مکمل خاتمہ قریب ہے، ملک کو پٹڑی پر لانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں‘سربراہ عوامی تحریک
جمعرات 10 مئی 2018 18:20
(جاری ہے)
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اشرافیہ کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکنان کی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
سانحہ ماڈل ٹائون اسی جدوجہد کا ردعمل تھااور حصول انصاف کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے جس صبر اور استقامت کے ساتھ قانونی جدوجہد کی اسی کا نتیجہ ہے کہ یہ کیس آج بھی زندہ ہے اور اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں ہم خیال جماعتیں ظلم، جبر ، قتل و غارت گری، انتہا پسندی، کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف مل کر آگے بڑھیں، ملک کو پٹڑی پر چڑھانے کیلئے اصلاحات کیلئے مل کر بیٹھیں، اشرافیہ کے سیاہ دور کا اختتام ایک بڑی کامیابی ہے تاہم ملک کو آگے لے جانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، نظام میں ایسی بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی اپنی ناجائز دولت کے بل بوتے پر ریاستی مشینری کو اپنا تابع فرمان بنانے کی جرأت نہ کر سکے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میرے کچھ عرصے سے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے تھے جو اس مہینے مکمل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز کے ساتھ نشستیں ہوئیں، چیک اپ کے بعدمیں نے اپنے ٹریول ایجنٹ کو پاکستان کے سفری شیڈول کو ترتیب دینے کا کہہ دیا ہے، انشاء اللہ اسی ماہ وطن واپسی ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.