سی آئی اے اقبال ٹائون کی کارروائی،طابی گینگ کی5 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

ْملزمان سے متعددمقدمات ٹریس،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سی آئی اے لاہورپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراتنگ ،سٹریٹ کرائم میں ملوث طابی گینگ کی5 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار، متعدد مقدمات ٹریس،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق :۔ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون سید ریاض علی شاہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب طابی گینگ کی5 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میںحسیب عرف طابی،اویس ، علی احمد، محمدخاں اور ذیشان منور عرف شانی شامل ہیں۔ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی اورموثرانفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان شارع عام پر گن پوائنٹ پر معصوم شہریوں کو یرغمال بناکراور جھپٹے سے واردات کرتے۔

جن سے متعددمقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںاورلاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔طابی گینگ کو ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے اس انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون سیدریاض علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔