اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود ہلال احمر کی کارکردگی صرف دعوئوں تک محدود ہونے کے حوالے سے التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات مئی 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود ہلال احمر کی کارکردگی صرف دعوئوں تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

ہلال احمر عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور ناکام ہو گیا ہے۔ ہلال احمر کا کام غریب مریضوں کو خون کی فراہمی ہے مگر بلڈ لینے کے لئے آنے والے خوار ہو رہے ہیں۔ ہلال احمر کے ملازمین کی ملی بھگت سے بلڈ بیگ پرائیویٹ بلد بنکوں کو فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے عملہ بلڈ بیگ کے علاوہ سکریننگ کٹس بھی سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔