بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے فرانس ،برطانیہ سے مخصوص کاغذ منگوالیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) انتخابات2018ء کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارمہنگا ترین بیلٹ پیپراستعمال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے مخصوص کاغذ منگوالیا گیا ہے۔مخصوص کاغذ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوایا گیاہے جو کہ فرانس اور برطانیہ سے درآمد کیا گیا ہے ۔ مخصوص کاغذ کی درآمد پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات آئیں ہیں ۔