پرائیویٹ سکولزکے بجلی کے ٹیرف کو کمرشل سے ڈومیسٹک کیاجائے ‘قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

جمعرات 10 مئی 2018 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پرائیویٹ سکولزکے بجلی کے ٹیرف کو کمرشل سے ڈومیسٹک کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ پرائیویٹ سکولزکے بجلی کے ٹیرف کو کمرشل سے ڈومیسٹک کیاجائے کیونکہ ان سکولز کے اندر غرباکے بچوںکی ایک بڑی تعداد علم حاصل کرتی ہے۔حکومت اس تبدیلی کو فوری واپس لے اور ٹیرف کو ڈومیسٹک کرنے کے احکامات جاری کرے‘‘۔