عمران خان نے لوٹا ازم کی سیاست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ‘عزیز الرحمن چن

جمعرات مئی 18:48

عمران خان نے لوٹا ازم کی سیاست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ‘عزیز الرحمن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے لوٹا ازم کی سیاست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہو گئی پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گیا اُس کی سیاست اپنی موت آپ مر گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اپنی قیادت سے سخت نالاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو تحریک انصاف کے زوال کا سبب بننے والے ہیں۔ تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔