Live Updates

شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کر دی

کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سے خوفزدہ ہیں،شہباز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 18:48

شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سے خوفزدہ ہیں۔نیب کو چاہیے کہ وہ آئین و قانون کے تحت کام کرے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں خلائی مخلوق کی اصطلاح کو متعارف کروانے کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کیا تو خلائی مخلوق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔انکے بیان سے ظاہر تھا کہ وہ خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ملک میں موجود نادیدہ قوتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم نواز شریف کی اس اصطلاح کو بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خوب پذیرائی ملی جو انہوں نے جہانگیر ترین کے ااہل ہونے پر استعمال کی تھی۔

نواز شریف کے بعد ملک کے مختلف سیاستدانوں نے جی بھر کے اس اصطلاح پر تبصرہ کیا۔اس حوالے سے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے مختلف تبصر کئیے گئے ۔تاہم گزشتہ روزوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خلائی مخلوق والے بیان پر نواز شریف کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سے خوفزدہ ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نیب کو آئین و قانون کے تحت کام کرنا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ قوم ایک دکھی قوم ہے اسکو ایک عظیم قوم بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ الزام تراشی چھوڑیں ہم سب کو ملکر اس قوم کو عظیم قوم بنانے کے لیے کام کرنا ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات