Live Updates

لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سپیکر سر دار ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ ایجنڈے پر ایک بل ہے جو متعارف کرانا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ بجٹ کے دوران بل کہاں سے لایا گیا ہے جس پر سپیکر نے کہا کہ صرف بل متعارف کرانا ہے۔ اس کے بعد وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز بل 2018ء پیش کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات