ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، قلات، کوئٹہ، ژوب اور فاٹا میں بارش کا امکان

جمعرات 10 مئی 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم قلات، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد ، دادو 46، جیکب آباد، رحیم یار خان، روہڑی اور سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔