نیٹ ،کلین اینڈ گرین ضلع کورنگی ہماری اولین ترجیح ہے ،تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے ،ْسید نیئر رضا

جمعرات 10 مئی 2018 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ نیٹ ،کلین اینڈ گرین ضلع کورنگی ہماری اولین ترجیح ہے ،عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا یا جائیگا ،فیملی پارکس ،گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں پر تقریبات اور تجارتی استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے محکمہ پارکس کو اس حوالے سے مکمل نگرانی کا نظام قائم کرکے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل زون کا دورہ کرکے گرین بیلٹس اور فیملی پارکوں پر تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں ،گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں کو مکمل سہولتوں سے آراستہ کیا جائے صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ سرسبز بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی سطح پر جاری تعمیر و ترقی کے ساتھ اپنے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے سرسبز ماھول کو فروغ دے رہی ہے فیملی پارکس ،گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی سرسبز ماھول کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ہم ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے میں کامیاب ہونگے اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :